اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات،اکراء پینل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

جمعرات 27 نومبر 2014 19:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2014-15میں اکراء پینل کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے،ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شکیل قرار صدر ،زمان مغل جنرل سیکرٹری ،خرم ملک سیکرٹری فنانس ،سردار حمید سینئر نائب صدر ،طاہر نصیر ملک نائب صدر ،فدا محمد خان سیکرٹری انفارمیشن ،رفیع شہزاد بھٹہ جوائنٹ سیکرٹری جبکہ گورننگ باڈی ممبران کے لیے خرم ہاشمی ،ندیم گلزار کھوکھر ،ظفر ملک ،نعیم جنجوعہ ،عثمان گجر اور مدثر لنگ منتخب ہوئے ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین ،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،فضل احمد ستی،چوہدری زاہد احمد،اسد محمود،محمداورنگزیب،محمد سرفراز ملک ودیگر نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کو اجاگر کیا،انہی خدمات کی بدولت انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی محنت کشوں کے حقوق اور مسائل کو اجاگر کرنے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔سی ڈی اے مزدور یونین جو وفاق کی سب سے بڑی نمائندہ محنت کشوں کی تنظیم ہے ہمیشہ صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہوگی ۔ زیاد

متعلقہ عنوان :