ملک میں بجلی اور گیس کا بحران بدستور جاری، بجلی کے ہائیڈل اور تھرمل پاور پلانٹس کی پیداوار میں 2500 میگاواٹ کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ ہو گیا

جمعرات 27 نومبر 2014 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ملک میں بجلی اور گیس کا بحران بدستور جاری ہے۔ بجلی کے ہائیڈل اور تھرمل پاور پلانٹس کی پیداوار میں 2500 میگاواٹ کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ جس سے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دوسرے شہروں اور دیہاتی علاقوں میں 10 سے 16 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کے پیش نظر کاروبار زندگی شدید متاثر اور عوام پریشانی سے دو چار ہیں۔ ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی پیداوار میں کمی پی ایس او اور آئی پی پیز کو واجبات کی عدم ادائیگیوں کے باعث ہوئی ہے۔ جس سے بجلی کی طلب 14 ہزار میگاواٹ کے مقابلے میں بجلی مجموعی پیداوار 9500 میگاوات حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کے بعض علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس بحران کا سامنا ہے۔

سبزہ زار، اتفاق ٹاؤن، ایکسٹنشن منصورہ بازار، اعوان ٹاؤن علامہ اقبال ٹاؤن ، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن و دیگر علاقوں میں گھروں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے یا گیس کی عدم دستیابی کے باعث خواتین کو کھانا بنانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔صارفین مہنگے داموں ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ صارفین کے مطابق اکثر لوگوں نے گھروں میں کمپریسر لگا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :