ڈیرہ اسماعیل خان،محکمہ سوئی ناردرن گیس کی نااہلی،دوروزسے گیس کی سپلائی منقطع‘صارفین کوسخت مشکلات کاسامنا

جمعرات 27 نومبر 2014 19:08

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) محکمہ سوئی ناردرن گیس کی نااہلی‘ڈیرہ اسماعیل خان شہرکودوروزسے گیس کی سپلائی منقطع‘صارفین کوسخت مشکلات کا سامنا‘ صارفین کابغیراطلاع کے سوئی گیس کی طرف سے گیس منقطع کرنے پرسخت احتجاج اوروفاقی حکومت سے سوئی ناردرن گیس کے مقامی ذمہ داران کیخلاف فوری انکوائری کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی طرف سے بغیراطلاع کے ڈیرہ اسماعیل خان شہرمیں سوئی گیس کی سپلائی پچھلے دوروزسے منقطع کردی گئی ہے۔جس سے شہریوں کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے۔گھروں کے چولہے بجھنے سے خواتین بھی ذہنی کوفت میں مبتلاہوگئی ہیں جبکہ اسکے برعکس محکمہ گیس کے افسران دفترمیں بیٹھناتک گوارہ نہیں کرتے اورنہ ہی گیس کی بندش سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ گیس کے افسران نے اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے جبکہ بارہ بجے کے بعددفترکوتالے لگادےئے جاتے ہیں دفترمیں ہروقت افسران کی بجائے انکے ٹاؤٹس کاقبضہ رہتاہے جوکہ عوام سے کسی بھی سرکاری کام کیلئے حیلے بہانوں سے رقم بٹورتے رہتے ہیں۔صارفین نے گیس کی عدم فراہمی پرسخت احتجاج کرتے ہوئے مقامی سوئی ناردرن گیس کے حکام کی خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے اورٹاؤٹس کی موجودگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی انکوائری کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :