پولیو ورکرز پر فائرنگ کا واقعہ انسانیت سوز اور بزدلانہ ہے‘قانون نافذ کرنے والے ادارے معصوم لوگوں کی جان ومال سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کریں ‘امن سب کی ضرورت ہے ،

جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا عبدالحق ہاشمی، مولانا امین اللہ کاکڑ‘مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا مشترکہ بیان

جمعرات 27 نومبر 2014 18:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا عبدالحق ہاشمی، شیخ الحدیث مولانا امین اللہ کاکڑمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پولیوورکرزپر فائرنگ ،معصوم خواتین کی ہلاکتوں اور زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انسانیت سوزوبزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے ادارے معصوم لوگوں کی جان ومال سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کریں امن سب کی ضرورت ہے بلوچستان پہلے سے بیماریوں ،تعصب نفرت اور امن دشمنوں کا شکار ہے سب ملکر امن کے قیام ، معاشرہ کی اصلاح ،ہر برائی بیماری ،تعصب ،نفرت،علاقائیت،کرپشن اور ظلم کے خلاف آوازبلند کریں ۔

عوام کے درمیان نفرت تعصب دشمنی پیدا کرنے والے کسی کے خیر خواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معصوم کی جان لینا انسانیت سے دشمنی ہے غریب عورتوں کو قتل کرکے کس کی خدمت کی جارہی ہے جماعت اسلامی ہر مظلوم کیساتھ اور ہر ظالم کے خلاف ہے حکومت ہر مظلوم کو تحفظ فراہم کریں عوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے غفلت برتنے والوں کو کھڑی سزادی جائے اسلامی وپرامن پاکستان کیلئے سب کو بلاامتیازملکر کو یکجہتی واتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :