تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ‘ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، جام مہتاب حسین ڈھر
جمعرات 27 نومبر 2014 18:51
کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)صوبائی وزیر برائے صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان ‘ ڈاکٹروں کی غیر موجودگی اور مریضوں کو ادویات کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت اور حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ حیدرآباد کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنائیں اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے سول ہسپتال حیدرآباد ‘ شاہ بھٹائی ہسپتال لطیف آباد‘ گورنمنٹ ہسپتال کوہسار ‘ گورنمنٹ قاسم آباد ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنائیں ۔(جاری ہے)
مریضوں کو دواؤں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایاجائے ۔ اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں ۔
جام مہتاب حسین ڈھر نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ مریضوں کو پریشان کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں کیونکہ طب کا شعبہ انسانوں کی خدمت کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کے شعبے سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جارہا ہے جو کام کرے گا وہی محکمہ صحت میں رہ سکے گا بصورت دیگر ایسے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.