صا دق آبا دپو لیس نے حبس بیجا میں رکھے بچے با زیاب کرا کر سندھ ہا ئی کو رٹ میں پیش کر دیئے

جمعرات 27 نومبر 2014 18:51

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) صا دق آبا دپو لیس نے باپ کی جانب سے حبس بیجا میں رکھے بچے با زیاب کرا کر سندھ ہا ئی کو رٹ میں سکھر بینچ میں پیش کر دیئے ، عدالت عالیہ کی جانب سے بچے ماں کے حوا لے تفصیلات کے مطابق صادق آباد کی مکین انڈھڑ برادری کی ایک خا تون مسمات فرحت انڈھڑ زوجہ نذیر احمد انڈھڑ نے اپنے وکیل سلیم جا وید کی معرفت چند روز قبل سندھ ہا ئی کو رٹ سکھر بینچ میں ایک آئینی پٹیشن داخل کی تھی کہ اس کے شو ہر نے دوسری شادی کر لی اور مجھ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے مگر میرے دو بچے دس سا لہ عبد الروٴف اور گیا رہ سالہ عبد الرحمان کو اپنے پا س رکھا ہوا جن سے وہ گھر کا سارا کام کرا تا ہے اور ان کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے ان کو با زیا ب کرا یا جا ئے اور اس کے حوا لے کیا جا ئے جس پر عدالت عالیہ نے صا دق آباد پو لیس کو بچوں کو با زیا ب کرا کرعدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا تھا عدالتی احکامات پر کا روائی کر تے ہو ئے صا دق آبا دپو لیس نے گذشتہ روز بچون کو اس کے باپ کے گھر سے با زیاب کرا کر ج عدالت میں پیش کیا عدالت عالیہ نے بچوں کی ماں کی استدعا پر بچے اس کے حوا لے کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :