لیاقت آبادکے نجی مسئلے کی آڑلیکرمدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کیاجارہاہے ،مفتی محمدنعیم

جمعرات 27 نومبر 2014 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی رہنماوجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ لیاقت آبادکا جامعہ سیف الاسلام نامی ادارہ رجسٹرڈہے اورنہ مدارس دینیہ کی سب سے بڑٰ ملک گیرتنظیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پاس اس ادارے کاکسی قسم کاکوئی ریکارڈہے ، لیاقت آباد کے لڑکیوں کے مدرسے کی آڑلیکر شہرکے مخصوص علاقوں میں مدارس پرقانون نافذکرنے والے اداروں کے چھاپے قابل مذمت ہیں، مبینہ مدرسے کی آڑمیں مخصوص طبقہ مسئلے کوسیاسی رنگ دیناچاہتاہے ،ماضی میں بھی مخصوص نظریات کے حامل نیوزچینل نے ”نشئی اورنفسیاتی افرادکے علاج گاہ کومدرسے کانام دیکربدنام کرنے کی سازش کی۔

حکومت مدارس کے چادر وچار دیواری کے تقدس کے پامالی کے مذموم واقعات کافی الفورنوٹس لے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میڈیانے واقعے کی رپورٹنگ میں ذمہ داری کامظاہرہ نہیں کیااورناہی کسی قسم کی تحقیقات کی، مذکورہ ادارے کومدرسہ کہناہی صحیح نہیں کیونکہ جامعہ سیف الاسلام نامی ادارہ رجسٹرڈہے اورنہ مدارس دینیہ کی سب سے بڑٰ ملک گیرتنظیم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پاس اس ادارے کاکسی قسم کاکوئی ریکارڈہے ،بلکہ حقیقت تویہ ہے کہ مدرسے کانام بھی ہمیں میڈیاکے توسط سے معلوم ہوا۔

انہوں نے کہاکہ مدرسے کی مہتممہ اوراس کے شوہرکاطریقہ کارقطعاغلط تھاجنہوں نے ذاتی مسئلے کی بنیادپردین تعلیم کی گھروں سے مسافرمعصوم بچیوں کی عزت وآبرواورجان کوخطرے میں ڈال دیاتھاجس کی انہیں سزاضرورملنی چاہئے لیکن اس نجی واقعے کوبنیادمخصوص نظریات کے حامل نیوزچینل اورایک مخصوص طبقے فکرنے جس طرح مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ کیاوہ سراسرغلط ہے ،محسوس ہوتاہے کہ مذکورہ نیوزچینل کے اسلام ،شعائراسلام ،مدارس اورمذہبی طبقے کیخلاف خاص عزائم ہیں یہی وجہ ہے کہ دوبرس قبل بھی اس نیوزچینل نے ”نشئی اورنفسیاتی افرادکے علاج گاہ کومدرسے کانام دیکربدنام کرنے کی سازش کی لیکن خودانہیں منہ کی کھانی پڑی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حالیہ واقعے کوسیاسی رنگ دیاجارہاہے اوراس واقعے کوبنیادبناکرایک مرتبہ پھرمدارس کے خلاف پروپیگنڈہ اورسازشیں شروع ہوگئی ہیں جس کے بعد قانون نافذکرنے والے اداروں کے لیاقت آباد،جمشیدکوارٹر،ڈیفنس اورشہرکے کچھ مخصوص علاقوں میں مدارس پرچھاپوں کی اطلاعات ہیں ،ہماراحکومت سے مطالبہ ہے کہ ان مذموم واقعات کافی الفورنوٹس لیاجائے اورچھاپوں کاسلسلہ بندکیاجائے ،جبکہ صحافی برادری سے بھی اپیل ہے کہ میڈیاہاؤسزکیلئے ضابطہ اخلاق بنایاجائے کیونکہ صحافت ایک مقدس پیشہ اوراس کی حیثیت ریاست کے اہم ستون میں ہوتاہے اس واقعے کیخلاف آئندہ چندروزمیں وفاق المدارس کے ذمہ داران مزیدتحقیقات کرکے قوم کوسازشی عناصرسے ثبوت سمیت آگاہ کیاجائیگا۔