30نومبرکااحتجاج پرامن ہوگا،احتجاج ہماراآئینی حق ہے،وزیرداخلہ راستے بندنہ کرائیں ، مہنگائی بڑھ رہی ہے،گیس اورپانی کے مسائل ہیں،ایک دن آئیگاکہ پریشان حال لوگ خودسڑکوں پرنکلیں گے،عمران خان اورتحریک انصاف کیساتھ پوراپاکستان کھڑاہے، آئین پڑھ لیں،سیاسی کارکن ہوں،جلسے جلوس کرتاہوں،موجودہ حکومت دھاندلی شدہ ہے، اصل حقائق سامنے لائے جائیں،کوئی تصادم کاراستہ نہیں اپناناچاہتے،احتجاج ہماراجمہوری حق ہے،تصادم کی راہ حکومت خوداپنارہی ہے،
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 27 نومبر 2014 18:44
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہاہے کہ30نومبرکااحتجاج پرامن ہوگا،احتجاج ہماراآئینی حق ہے،وفاقی وزیرداخلہ راستے بندنہ کرائیں ، مہنگائی بڑھ رہی ہے،گیس اورپانی کے مسائل ہیں،ایک دن آئیگاکہ پریشان حال لوگ خودسڑکوں پرنکلیں گے،عمران خان اورتحریک انصاف کیساتھ پوراپاکستان کھڑاہے، آئین پڑھ لیں،سیاسی کارکن ہوں،جلسے جلوس کرتاہوں،موجودہ حکومت دھاندلی شدہ حکومت ہے، اصل حقائق سامنے لائے جائیں،کوئی تصادم کاراستہ نہیں اپناناچاہتے،احتجاج ہماراجمہوری حق ہے،تصادم کی راہ حکومت خوداپنارہی ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پورکی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور‘وزیراطلاعات مشتاق غنی‘وزیربلدیات عنایت اللہ خان‘وزیرصحت شہرام ترکئی سمیت کابینہ کے دیگراراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی احتشام جاویداکبرخان‘جاویدنسیم‘گل سیدخان بھی موجودتھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے الامین ہاؤس میں وزیرمال سردارعلی امین خان گنڈہ پورسے انکی والدہ اورانکے والدمیجر(ر)امین اللہ خان گنڈہ پورسے انکی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاکہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔گیس اورپانی کے مسائل ہیں۔ایک دن آئیگاکہ پریشان حال لوگ خودسڑکوں پرنکلیں گے۔عمران خان اورتحریک انصاف کیساتھ پوراپاکستان کھڑاہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہاکہ آئین پڑھ لیں۔میں سیاسی کارکن ہوں۔جلسے جلوس بھی کرتاہوں۔ہماراایک مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی شدہ حکومت ہے۔اس کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ہم کوئی تصادم کاراستہ نہیں اپناناچاہتے۔احتجاج ہماراجمہوری حق ہے۔مگرتصادم کی راہ حکومت خوداپنارہی ہے۔یہ دھرنے بھی چلیں گے اورجلسے بھی چلیں گے۔عمران خان کاپیغام پہنچ چکاہے۔ملک کوقرض دارکیاجارہاہے۔عوام اب بیدارہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ 30نومبرکولوگوں کوپتہ چل جائیگاکہ پی ٹی آئی جھوٹ بول رہی ہے یاحکومت۔ہم پرامن ہیں۔ہماری آزادی کے حق کونہ چھینیں۔جلسہ کرنے دیں تاکہ ملک میں انتشارنہ پھیلے۔منشورپرکام کررہے ہیں۔ہمیں لوگ تبدیلی کیلئے کیوں لے کرآئے۔لوگوں نے ہمیں کیوں ووٹ دیا۔ہمیں لوگوں نے اس لئے ووٹ دیاکہ وہ اس نظام سے تنگ تھے۔کرپشن‘لوٹ مار‘تھانہ ‘پٹوارخانہ سے تنگ تھے۔ہرطرف رشوت کابازارگرم تھا۔لوگ ہمیں اس لئے اقتدارمیں لیکرآئے کہ ہم تعلیم اورصحت کوبہترکریں۔پٹوارخانے اورتھانوں سے رشوت ختم کریں۔ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ ہم نظام بدل رہے ہیں۔ہم صوبے میں ایک سسٹم بنارہے ہیں۔140قانونی ترامیم ہم نے اسمبلی سے منظورکرائی ہیں تاکہ ادارے اپناکام درست سمت میں کرسکیں۔بغیرسفارش اوربغیررشوت کے عوام کوانکاحق مل سکے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.