کھٹمنڈو ، سارک سربراہ کانفرنس کا اختتامی سیشن ، وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم کا خوشگوار موڈ میں مصافحہ

جمعرات 27 نومبر 2014 18:44

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سارک سربراہ کانفرنس کے اختتامی سیشن کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کیساتھ مصافحہ کیا اور کافی دیر تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا۔ اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے مختصر گفتگو بھی کی

متعلقہ عنوان :