کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر فائرنگ ‘آئی جی بلوچستان نے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا

جمعرات 27 نومبر 2014 18:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کے بعد آئی جی بلوچستان نے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ورکرز پر فائرنگ جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 رضا کار جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں تھیں کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد آئی جی بلوچستا ن نے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی نیو سریاب شفقت جنجوعہ اور ایس ایچ او نور بخش مینگل کو معطل کردیا ۔