قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر نے وزیر مملکت پارلیمانی امور کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کیخلاف ایوان میں پیش کی گئی تحریک استحقاق واپس لے لی

جمعرات 27 نومبر 2014 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کے خلاف ایوان میں پیش کی گئی تحریک استحقاق واپس لے لی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صاحبزادہ طارق اللہ نے ایوان میں تحریک استحقاق پیش کی کہ ڈی جی پاسپورٹ نے ان سے ملنے سے انکار کیا، وہ اپنے حلقے کے عوام کے پاسپورٹ سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ان سے ملنا چاہتے تھے، اس سے ان کا استحقاق مجروع ہوا ہے، اس لئے ڈی جی پاسپورٹ کے خلاف کارروائی کیلئے ان کی تحریک متعلقہ کمیٹی کے حوالے کی جائے۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ وہ معزز رکن کی تحریک کی مخالفت نہیں کرتے تاہم ان کے علم میں ہے کہ ڈی جی نے ان سے معذرت کرلی تھی اس لئے وہ درخواست کریں گے کہ طارق اللہ اپنی تحریک پرزور دینے کی بجائے اسے واپس لے لیں جس پر صاحبزادہ طارق اللہ نے اپنی تحریک استحقاق واپس لے لی