مسئلہ کشمیر کا پر امن حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ممکن ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی انتخابی ڈھونگ کو کشمیری رد کرچکے ہیں، کشمیریوں نے کبھی بھارتی آئین اور بھارت کی عملداری کو تسلیم نہیں کیا، انتخابات کبھی بندوق کی نوک پر نہیں کروائے جاتے اور نہ ہی بائیکاٹ کرنے والوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، مقبوضہ میں آئندہ ہونے والے ریاستی انتخابات سے نہ کشمیر کا بھارت سے الحاق ثابت ہوتا ہے اور نہ ہی بھارتی تسلط جائز قرار دیا جاسکتا ہے،

مسلم لیگ (ن) کے چئر مین،سینٹ میں قائد حزب احتلاف راجہ محمد ظفرالحق اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرکا مقامی ہوٹل میں کشمیر کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب

جمعرات 27 نومبر 2014 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین،سینٹ میں قائد حزب احتلاف راجہ محمد ظفرالحق اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ممکن ہے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی انتخابی ڈھونگ کو کشمیری رد کرچکے ہیں۔

کشمیریوں نے کبھی بھارتی آئین اور بھارت کی عملداری کو تسلیم نہیں کیا۔ انتخابات کبھی بندوق کی نوک پر نہیں کروائے جاتے اور نہ ہی بائیکاٹ کرنے والوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ مقبوضہ میں آئندہ ہونے والے ریاستی انتخابات سے نہ کشمیر کا بھارت سے الحاق ثابت ہوتا ہے اور نہ ہی بھارتی تسلط جائز قرار دیا جاسکتا ہے۔ جمعرات کو دونوں راھنما یہاں ایک مقامی ہوٹل میں کشمیر کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس کا انعقاد تنظیم برائے امن و ثقافت نے کرایا تھا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مقبوضہ ریاست میں بحارتی آئین کے تحت انتحابات اقوام متحدہ کی قراردادؤں کے تحت حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔مسئلہ کشمیر کا پرامن حل صرف عالمی ادارے کی قراردادؤں پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔کشمیریوں نے ھمیشہ ریاست میں جعلی انتحابات کا بائیکاٹ کیا۔ان انتحابات میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یواین کی قراردادؤں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کا پر زور حامی ہے اور مسئلہ کے حل تک کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور احلاقی حمائت جاری رکھے گا۔ وفاقی وزیر امور کشمیرنے کہا کہ اس وقت کشمیر کے اندر 8لاکھ بھارتی افواج تعینات ہیں جن کے مظالم سے نہ صرف کشمیر بلکہ عالم انسانیت لرزہ براندام ہے۔ بھارت یہ دعویٰ کرتا ہے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے لیکن جب مقبوضہ کشمیر میں سیلاب آیا تو بھارت ٹس سے مس نہ ہوا۔

جب کشمیریوں کی لاشیں جنگلی جانور نوچ رہے تھے تو تب اٹوٹ انگ کا راگ الاپنے والا بھارت کہاں تھا؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کے لوگوں سے نہیں بلکہ کشمیر کی سرزمین سے سروکار ہے۔ جب سے مودی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے کشمیریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو ببانگ دہل عالمی فورموں پر اٹھایا ہے وزیراعظم پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس میں بھی conflict free ساؤتھ ایشیاء کی بات کرکے باالواسطہ طور پر مسئلہ کشمیر کا ذکر اپنی تقریر میں بھی کردیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد برجیس طاہر نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بغیر کشمیر کا پُرامن حل ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر نے کشمیر کاز کو اجاگر کرنے اور مسئلہ کشمیر پر آگہی پھیلانے پر مشعال ملک اور ان کی تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس سے، اکرم ذکی اور جنرل (ر) حمید گل کے علاوہ دیگر کئی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔