شرجیل انعام میمن کا میڈیا سیل ڈسٹرکٹ ویسٹ کا دورہ کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں،ندیم احمد بھٹو

جمعرات 27 نومبر 2014 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء )پاکستان پیپلزپارٹی ڈ سٹرکٹ ویسٹ کے صدر ندیم احمد بھٹو،جنرل سیکرٹری صدیق اکبر،سیکرٹری اطلاعات محمد آصف خان ، سینئررہنما رانا گلزار تاج ،نور بھائی ٹوپی والے ممبر میڈیا سیل ڈسٹرکٹ ویسٹ حسیب نثار،رانا عدنان اور تمام عہدیداروں نے وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو میڈیا سیل ڈسٹرکٹ ویسٹ کی آمدپرخو شںآ مدید کہا محمد آصف خان نے وزیر اطلاعات سندھ کو میڈیا سیل ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کارگردگی کے بارے میں مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا سیل ڈسٹرکٹ ویسٹ کی کارگردگی دورِ جدید کے خطوطوں پر مشتمل ہے بعد میں شرجیل انعام میمن نے صدر ندیم احمد بھٹو،جنرل سیکرٹری صدیق اکبر،سیکرٹری اطلاعات محمد آصف خان ا و ر میڈیا سیل کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ میں جب میں یہاں آتا ہوں تو پارٹی کہ بہادر جیالوں کی قربانیوں اور ان کی جرات کو دیکھتے ہوئے سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ کراچی میں سب سے زیادہ قربانی ڈ سٹرکٹ ویسٹ کہ بہادر جیالوں نے دی ہے اوروزیر اطلاعات سندھ نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور بعد میں وہ شہید مجیب الرحمان پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کر نے کے لےئے کنو واری کالونی منگھوپیرکے لےئے روانہ ہوئے یہ پمپنگ اسٹیشن13کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جاری کردہ پی پی پی میڈیا سیل ڈسٹرکٹ ویسٹ۔