گورنرخیبرپختونخوا سے ڈنمارک کے سفیرمسٹرجیسپرمولر سورنسن کی ملاقات

جمعرات 27 نومبر 2014 18:12

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)پاکستان میں ڈنمارک کے سفیرمسٹرجیسپرمولر سورنسن نے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرگفتگو کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران فاٹا میں عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کے حوالے سے ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈکے منصوبے جن میں ڈنمارک بھی اہم پارٹنر ہے، زیربحث آئے اور گورنر نے علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کوششوں کو مزید فعال بنانے کیلئے عالمی برادری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔