شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے16ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا

جمعرات 27 نومبر 2014 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے16ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا ہے ۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے گنج بازار مغلپورہ، کینال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے قائد اعظم انٹر چینج ،سروس روڈ محمود بو ٹی سے تجاوزات کو ختم کرویااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے ندیم شہید روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈسے تجاوزات کو ختم کر وایااور3 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے پیکو روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے مین بازاربیگم کوٹ اور جی ٹی روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے شالیمار لنک روڈ اور جی ٹی روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے اسلام پورہ بازار اور آؤٹ فال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔