وزیراعلیٰ پنجاب اپنے مظالم میں سوگنابھی اضافہ کرلیں ہم اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ اعجاز چوہدری ،
اوچھے ہتھکنڈے بند کیے جائیں ،ہم پُرامن لوگ ہیں تاہم ظلم سے بھاگیں گے نہیں بلکہ مذاحمت کریں گے، عوامی تحریک ،وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کو 30 نومبر کی دعوت دے دی ہے‘ صدر تحریک انصاف پنجاب
جمعرات 27 نومبر 2014 18:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے مظالم میں سوگنابھی اضافہ کرلیں ہم اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئی جی پنجاب سے کہتاہوں کہ وہ اپنے اوچھے ہتھکنڈے بند کردے ، ہم پُرامن لوگ ہیں تاہم ظلم سے بھاگیں گے نہیں بلکہ مذاحمت کریں گے، جب تک انصاف نہیں مل جاتا جلسے جلوس کرتے رہیں گے، عوامی تحریک ،وحدت المسلمین اور سنی اتحاد کونسل کو 30 نومبر کی دعوت دے دی ہے ،انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع کی پولیس پی ٹی آئی کے پُرامن کارکنوں کے گھروں میں جا کرانہیں ہراساں کررہی ہے ، پنجاب کے تمام اضلاع کے تھانوں میں کارکنوں کو طلب کیا جا رہا ہے اور انہیں کہاجا رہا ہے کہ آپ سے پی ٹی وی پر حملے سے متعلق تفتیش کرنی ہے،(ن) لیگ کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ تیس نومبر کو اگر ہمیں روکا گیا تو پھرتمام حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت اور پولیس پر ہوگی ،پی ٹی آئی کی قیادت پر مقدمات قائم کر کے حکومت سیاسی فائدہ اٹھا نے کی کوشش کررہی ہے ، تیس نومبر کو قافلے کی قیادت میں اور ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گے ، سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع اس قافلے میں شامل ہوں گے اور یہ قافلہ براستہ جی ٹی روڈ کالا شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگا،پنجاب حکومت اور پولیس کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پُرامن احتجاج میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے، تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں کسی میں جرات ہے تو مجھے گرفتار کرکے دیکھ لے، ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ میری عدم موجودگی میں میرے گھر پر پولیس تین مرتبہ ریٹ کر چکی ہے ، اس کے باوجود ہماری تحریک آگے بڑھ رہی ہے، تحریک انصاف حکومت کے ہر ظلم اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،تحریک انصاف یہ بات واضح کر دینا چاہتی ہے کہ ہم سے تشدد کی کبھی توقع نہ رکھی جائے، ڈی چوک جلسے کی جگہ تبدیل نہیں کریں گے، گوجرانوالہ میں تازہ مثال ہے کہ پولیس گلوؤں کی باقاعدہ سرپرستی کرتی رہی ، وہ پنجاب سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس اور بیرسٹر بختیار قصوری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ٹرانسپورٹروں کو ڈرا دھمکا رہی ہے ، ڈرائیوروں کو تیس نومبر کے روز گاڑی چلانے پر لائسنس کینسل کرنے کی دھمکیاں نچلی سطح کی سوچ ہے ، پی ٹی آئی آئین وقوانین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کررہی ہے جوکہ ہمارا سیاسی حق ہے ، غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے ، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کسی جگہ پر پانچ افراد یک مشت حملہ ہوجائے تو دہشت گردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروا دیتی ہے ، جبکہ جہلم میں ہمارے پرامن کارکنوں پر دن دیہاڑے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بیٹے نے نو لوگوں کو گولیاں ماریں مگر تاحال ہماری شنوائی نہیں ہو سکی اور نہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیا گیا ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت جو مرضی کر لے تیس نومبر کو ڈی چوک پر ہی جلسہ کریں گے جب تک انصاف نہیں مل جاتا ہم اپنا پُرامن احتجاج جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ چھ ماہ سے دھاندلی ، الیکشن چوری ، انصاف کے حصو ل کے لئے پی ٹی آئی سڑکوں پر جدوجہد کررہی ہے ، انصاف کی تحریک بالکل صاف ستھری تحریک ہے ، ہماری قیادت اور کارکنا ن سے کہیں وائلنس نہیں ہوا ، لیکن ہماری قیادت پر جھوٹے مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں اور چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قیادت کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ، تیس نومبر کو بڑی کال دی ہے پوری ریاستی مشینری ہمارے خلاف استعمال کی جا رہی ہے، پولیس ہمارے کارکنوں کو ناجائز طریقے سے تنگ اور گھروں پر چھاپے ماررہی ہے اور ننکانہ میں پی ٹی آئی کے رہنماء کے اڈے کو سیل کر دیا گیا ہے حکومت پنجاب پی ٹی آئی کے کارکنوں کو انتقامی کاروائیوں کامسلسل نشانہ بنا رہی ہے، چنیوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو تھانے میں بھلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، ڈی جی خان ، صادق آباد ، رحیم یارخان سمیت دیگر اضلاع میں پولیس گردی جاری ہے ،اس موقع پر رحیم یار خان سابقہ ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت داؤد، آصف مجید اور نائب صدر پنجاب ارتضیٰ داؤد نے اعجازچوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو پارٹی فند کے لئے دس لاکھ پچیس ہزار روپے کے چیک دیئے، پریس کانفرنس کے آخر میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر مرحوم احسن رشید کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعاء بھی کی گئی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.