مرسی کے حامی 78 نوجوان لڑکوں کو دوسے پانچ سال قیدکی سزائیں

جمعرات 27 نومبر 2014 18:00

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)مصر کی ایک عدالت نے 78 لڑکوں کو دو سے پانچ برس قید کی سزائیں سنا دیں،میڈیارپورٹس کے مطابق ان نوجوان لڑکوں پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے سابق صدر محمد مرسی کو دوبارہ اقتدار دینے سے متعلق ریلیوں اور مظاہروں میں حصہ لیا،میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے یہ فیصلہ شمالی شہر اسکندریہ میں سنایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ برس فوج نے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کر کے ملک میں اسلام پسندوں کے خلاف ایک سخت کریک ڈاوٴن شروع کیا تھا۔ اسی تناظر میں اخوان المسلمون اور اس کے سیاسی دھڑے کے رہنماوٴں اور کارکنان کو سخت سزائیں سنائی جاتی رہی ہیں۔