ملاخیل آباد میں ایف سی ،پولیس اور بی سی کا مشترکہ سرچ آپریشن ،34مشتبہ افراد گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 27 نومبر 2014 17:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مشرقی بائی پاس کے علاقے ملاخیل آباد میں ایف سی پولیس اور بی سی کا مشترکہ سرچ آپریشن 34مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیس ایف سی اور بی سی نے مشرقی بائی پاس کے علاقے ملا خیل آباد میں گذشتہ روز پولیو ٹیم پر حملے کے بعد سرچ آپریشن کیا جس میں 34مشتبہ افراد کو گرفتا ر کیا اور ان کے قبضے سے تین پسٹل 12بور 32راؤنڈ ز اور کلاشنکوف برآمد کرلی ملزمان سے خفیہ مقام پر تحقیقات جاری ہے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :