گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ‘ باجوڑ سے لائی جانے والی بچیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار

جمعرات 27 نومبر 2014 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ‘ باجوڑ سے لائی جانے والی بچیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اس معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تحقیقات اور تفتیش کرتے وقت تمام زاویوں کو مدنظر رکھا جائے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا بچیوں کی باحفاظت واپسی اور ان کے والدین تک پہنچانے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :