سندھ ہائیکورٹ،طالبعلم کی گمشدگی سمیت 3 افراد کے لاپتہ ہونے سے متعلق دائر درخواستوں پر ہوم سیکرٹری سے رپورٹ طلب
جمعرات 27 نومبر 2014 17:39
کراچی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) سندھ ہائی کورٹ نے نیول کالونی سے طالب علم کی گمشدگی سمیت 3 افراد کے لاپتہ ہونے سے متعلق دائر درخواستوں پر ہوم سیکرٹری ، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کر لی ۔ کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس سید محمد فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ درخواست گزار عبدالوہاب بلوچ نے موقف اختیار کیا تھا کہ طالب علی احمد بلوچ کو یکم نومبر کو پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے نیول کالونی سے حراست میں لیا ، جو تاحال لاپتہ ہے ۔
لاپتہ ہونے والے شہری کی ایک اور درخواست پر درخواست گزار کے وکیل عبدالوحید نے موقف اختیار کیا تھا کہ محمد عفان کو چند روز قبل گھر کے باہر سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا ، جسے تشدد کے بعد اہلکاروں نے چھوڑ دیا تھا لیکن تین روز پہلے گلشن اقبال کے علاقے سے اسے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
ایک اور درخواست میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 23 اکتوبر کو مفتی عبدالجلال کو سی آئی ڈی نے حراست میں لیا تھا ۔
سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے باوجود پولیس مقابلہ ظاہر کرکے اسے قتل کر دیا تھا ۔ لاپتہ افراد سے متعلق درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ضمیر گھومرو نے موقف اختیار کیا تھا کہ قوم پرست پارٹی کے سابق کارکن سیروج پیرزادہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا ، جو تاحال لاپتہ ہیں ۔ عدالت نے ڈی آئی جی ساوٴتھ عبدالخالق شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کرتے ہوئے 11 دسمبر تک ہوم سیکرٹری ، آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.