سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست پرالیکشن کمیشن اور دیگرفریقین سے جواب طلب کرلیا
جمعرات 27 نومبر 2014 17:38
کراچی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی اہلیت کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر تک الیکشن کمیشن آف پاکستان ، حکومت سندھ ، صوبائی وزیر خزانہ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔ کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔
درخواست گذار شہری دھانی بخش کے وکیل حیدر وحید نے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے 2008ء کے عام انتخابات میں جو حلف اٹھایا وہ آئین کے مطابق نہیں تھا ۔ انہوں نے حلف اٹھانے کے دوران اپنی دہری شہریت کو چھپا کر حلف لیا ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مراد علی شاہ کو دہری شہریت رکھنے پر نا اہل قرار دیا تھا ۔(جاری ہے)
مراد علی شاہ نے چونکہ حلف میں جھوٹ بولا ، اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے اور آئین کی رو کے مطابق اب بھی وہ صادق اور امین بھی نہیں رہے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے صرف دہری شہریت رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا ۔ لیکن 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے پر مراد علی شاہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔ آئین کی شق نمبر 62 اور 63 ارکان اسمبلی کو اہل یا نا اہل تصور کرتی ہے ۔ مراد علی شاہ چونکہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ، اسی لیے انہیں نا اہل قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، حکومت سندھ ، صوبائی وزیر خزانہ اور دیگر فریقین سے 11 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.