کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس بک کا اجراء شروع کردیا گیا ہے ،سیکرٹری داخلہ سندھ

جمعرات 27 نومبر 2014 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سیکرٹری داخلہ سندھ کی جانب سے اسلحہ رکھنے والے افراد کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس بک کا اجراء شروع کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کی زیر صدات ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے متعلقہ حکام کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس بک کی چھپائی تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔سیکرٹری داخلہ سندھ نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس بک کا اجراء شروع کردیا گیا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ لائسنس بک چھپائی کا عمل تیز کیا جائے تاکہ جلد از جلد لائسنس بک جاری کی جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :