وزیراعلیٰ سے یورپی یونین، جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات، معاشی و تجارتی تعلقات ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
جمعرات 27 نومبر 2014 17:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کے سفیر لارس گنر وگیمارک ، جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن اور ہالینڈ کے سفیر مارسل ڈی ونک نے ملاقات کی، جسمیں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ یورپی یونین اور پنجاب حکومت معاشی و تجارتی تعلقات کے ساتھ ان شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے ۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے یورپی یونین، جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں یورپی ممالک کی حمایت کے شکرگزار ہیں۔ یورپی منڈیوں تک رسائی ملنے سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد ات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہیورپی یونین ، جرمنی اور ہالینڈ کی جانب سے پنجاب میں فنی، ووکیشنل اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے۔
یورپی یونین اوراس کے ممبر ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کے ساتھ دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان خصوصاً پنجاب میں ٹیکسٹائل، توانائی ، لائیوسٹاک زراعت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پنجاب حکومت برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے(DFID) کے تعاون سے سکل ڈویلپمنٹ کے جامع پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔جنوبی پنجاب سے شروع کئے جانے والے اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ہنرمند بنایا گیا ہے اورسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 18 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں خواتین، اقلیتوں اور نوجوانوں کیلئے شروع کئے جانے والے فلاحی پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں نوجوانوں کو خود روزگار سکیم کے تحت آسان شرائط پر قرضے فراہم کرکے انہیں بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ نہ صرف وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں بلکہ اپنے خاندان کی کفالت بھی کرسکیں۔ معاشرے کے کم وسیلہ طلباو طالبات کیلئے پسماندہ علاقوں میں دانش سکولز قائم کئے گئے ہیں جہاں انہیں بہترین تعلیمی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ دانش سکولز میں سمارٹ بورڈ اور آئی ٹی لیبز کے ذریعے ان بے آسرا بچوں کو جدید علوم سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے15لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی بدولت 60 ہزار سے زائد ہونہار طلبا و طالبات اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تیز رفتاری سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ اس کے باعث صنعت، زراعت اور دیگر شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔وفاقی حکومت گیس کی کمی دور کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کر رہی ہے جس سے گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور امید ہے کہ ایل این جی اگلے برس کے آغاز میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے کوئلے سے چلنے والے بجلی کے کارخانوں پر بھی کام جاری ہے اور ان منصوبوں پر انتہائی شفاف انداز میں تیز رفتاری سے آگے بڑھا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری برابر کے حقوق کے مالک ہیں اور صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یورپی یونین کے سفیر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کے ساتھ فنی اور ووکیشنل ٹریننگ کے حوالے سے تعاون مزید بڑھانے کے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس ضمن میں تعاون کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ بہترین ہنرمند فورس بھی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے یورپی منڈیوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ بلاشبہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی متحرک قیادت میں پنجاب میں بہترین کام ہو رہا ہے۔ جرمنی کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے حوالے سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہالینڈ کے سفیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ ٹیکنالوجی بھی شیئر کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یورپی یونین، جرمنی اور ہالینڈ کے سفیروں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، راجہ اشفاق سرور، خلیل طاہر سندھو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
کیا بے چینی تھی کہ رات کے 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.