فرنٹیئر کور بلوچستان کا کاہان کے علاقے سورز میں کالعدم شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن

فائرنگ کے تبادلے میں2اہلکار زخمی ،1شرپسند ہلاک ،8گرفتار

جمعرات 27 نومبر 2014 17:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کا کاہان کے علاقے سورز میں شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کارروائی میں 2ایف سی اہلکار زخمی جبکہ 1شرپسند ہلاک اور متعدد گرفتار تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور میوند رائفلز نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کاہان کے علاقے سورز میں علیٰ الصبح سرچ آپریشن کیا کہ اس دوران خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے مورچہ زن شرپسندوں نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے شرپسندوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائر کھول دیا دونوں جانب شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران شرپسند تسلسل کیساتھ خود کار جدید آتشی اسلحہ راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے خلاف استعمال کرتے رہے تاہم فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے 1دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو موقع سے گرفتار کالیا جبکہ فرنٹیئر کور کے 2اہلکار زخمی ہوئے آپریشن کے دوران فورسز کی سپلائی اور رسد کیلئے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کئے گئے ہلاک اور گرفتار ہونیوالے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے قبضے سے برآمد کئے جانے والے اسلحہ میں خود کار ہتھیار راکٹ لانچرز بارودی مواد آئی ای ڈیز اور بھاری مقدار میں ڈیٹو نیٹرز شامل ہیں واضح رہے کہ مذکورہ شرپسند ٹرین وسیکورٹی فورسز پر حملے گیس پائپ لائن کو اڑانے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا شدت پسند اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ صوبے میں بدامنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرسکیں لیکن فرنٹیئر کور بلوچستان عوام کے تعاون سے شدت پسندوں اور دہشتگردوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گی مزید برآں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کو پرامن اور مثالی صوبہ بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب صوبے بھر سے دہشتگردوں اور تخریب کاروں کا قلع قمع کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :