30نومبر ‘ حکومت اپنی رٹ قائم کر نا جانتی ہے ‘ کسی کو پارلیمان یا سرکاری اداروں پر یلغار کی اجازت نہیں دیگی ‘ وزیر داخلہ
جمعرات 27 نومبر 2014 17:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے ‘ کسی کو پارلیمان یا سرکاری اداروں پر یلغار کی اجازت نہیں دے گی ‘ 30نومبر کے جلسے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست مل چکی ہے ‘ اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہو جائیگا ‘ڈی چوک میں 30، 40 لوگوں کا دھرنا ہے، ہم چاہیں تو کبھی بھی 10 پولیس اہلکاروں کو بھیج کر اسلام آباد میں جاری دھرنی کو صاف کرادیں ‘ گرفتاریوں پر شور مچایا جاآئیگا ‘اہم عمارتوں کی حفاظت کیلئے فوج کو بلایا جاسکتا ہے ‘نائن الیون کے حملہ آوروں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا ‘ ملک اور قوم جانوں کا نذرانہ دینے والوں کا قرض کبھی نہیں اتارسکتے جمعرات کو برطانیہ اور امریکا کی جانب سے پولیس کو ساز و سامان کی فراہمی کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ نائن الیون کے حملہ آوروں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا تاہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کی ساری ذمہ داری ہمارے سر آگئی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، اس جنگ سے پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان میں دشمن اندر بیٹھاہے،اس لئے ان سے لڑنا مشکل ہے مگر ہماری فورسز لڑرہی ہیں، داخلی سیکیورٹی کے معاملات کے مختلف نکات پرعملدر آمد شروع ہوچکا ہے،دہشتگردی کی متعدد وارداتیں موثر حکمت عملی سے روک دی گئیں ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.