سپیکر قومی اسمبلی نے سوالات کے جوابات نہ دینے پر پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ کو جھاڑ پلا دی

جمعرات 27 نومبر 2014 17:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوالات کے جوابات فراہم نہ کرنے پر پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل کو جھاڑ پلا دی‘ سپیکر نے ہدایت کی کہ آئندہ نامکمل جوابات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی کی جانب سے آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہ فراہم کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ یہ سوال مسلسل دوسری بار ایوان میں ہورہا ہے وزارت خزانہ اس کا جواب کیوں نہیں فراہم کررہی وزارت خزانہ کو آخری بار وارننگ دی جارہی ہے کہ آئندہ نامکمل جواب برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :