الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعرات 27 نومبر 2014 17:06

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ، کسان ، مزدوروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید کے مطابق کسان اور مزدوروں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی 8 اور 9 دسمبر کو ہوگی ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 اور 13 دسمبر کو ہوگی ۔