قومی معیشت بدعنوانی سے تباہ حالی کا شکار ہوئی،قومی ترقی کا واحد راستہ قومی اداروں کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں ہے، حکومت بے شمار مشکلات کے باوجود عوام کی بھلائی کے لیے بہت سے کام کررہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں ہی ملک میں اقتصادی سرگرمی شروع ہوسکے گی، قومی ترقی کے لیے چین کا ماڈل پیش نظر رکھا جائے
صدر ممنون حسین کی پی ایس او کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے گفتگو
جمعرات 27 نومبر 2014 17:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی معیشت صرف اور صرف بدعنوانی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہوئی،قومی ترقی کا واحد راستہ یہ ہے کہ قومی اداروں کو بدعنوانی سے پاک کردیا جائے، حکومت بے شمار مشکلات کے باوجود عوام کی بھلائی کے لیے بہت سے کام کررہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں ہی ملک میں اقتصادی سرگرمی شروع ہوسکے گی، قومی ترقی کے لیے چین کا ماڈل پیش نظر رکھا جائے۔
وہ جمعرات کو پی ایس او کے مینیجنگ ڈائریکٹر امجد پرویز جنجوعہ سے گفتگورہے تھے۔ جنھوں نے ایوان صدر میں صدر ممنون حسین سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت بے شمار مشکلات کے باوجود عوام کی بھلائی کے لیے بہت سے کام کررہی ہے۔(جاری ہے)
جس کے لئے وہ قابل ستائش ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی صورت میں ہی ملک میں اقتصادی سرگرمی شروع ہوسکے گی۔
انھوں نے کہا کہ قومی معیشت صرف اور صرف بدعنوانی کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہوئی۔ قومی ترقی کا واحد راستہ یہ ہے کہ قومی اداروں کو بدعنوانی سے پاک کردیا جائے، بدعنوانی کے خاتمے کے نتیجے میں خود بخود ایسے عوامل پیدا ہوجائیں گے جس سے معیشت کو استحکام ملے گا، انکا کہنا تھا کہ قومی ترقی کے لیے چین کا ماڈل پیش نظر رکھا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکوک بانڈز کی فروخت سے سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔ صدر ممنون حسین نے پی ایس او کی اچھی کارکردگی پر انتظامیہ اور کارکنوں کو شاباش اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس او قومی اقتصادی ترقی کے لیے اہم خدمات سرنجام دے رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس او ملک کا ایک اہم اسٹریٹیجک اثاثہ ہے اور یہ کامیابی کے ساتھ بجلی کی پیداوار اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو ایندھن کی بروقت اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ صدر مملکت نے عوام کو اعلٰی کوالٹی کی پٹرولیم مصنوعات اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر پی ایس او کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے انسانی وسائل کی صلاحیت اور قیادت کی خصوصیات کو بڑھانے کے لیے پی ایس او کے لمز یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت کو بھی سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ پی ایس او ایک کامیاب اور ذمہ دار پاکستانی کمپنی ہے جس کی شاندار کارکردگی، کاروبار اور منافع نے کارپوریٹ سیکٹر کے لئے نئے معیارات مقرر کئے ہیں۔ پی ایس او نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیاں کامیابی کے ساتھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دیگر کارپوریٹ کمپنیاں بھی کارپوریٹ سیکٹر کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پاکستان کی ترقی کے لئے پی ایس او کے نقش قدم پر چلیں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پی ایس او کی جانب سے ٹیکس ، ڈیوٹی اور لیویز کی مد میں قومی خزانے کو دو سو نواسی ارب روپے کی ادائیگی قابل ستائش ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس او نے ایک ذمہ دار قومی ادارے کی حیثیت سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات خصوصی طور پر بجلی کے پیداواری شعبے کو ایندھن کی فراہم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر مملکت نے فوربز دو ہزار کمپنیوں میں پی ایس او کا نام شامل ہونے کو سراہا۔ اس فہرست میں نام آنے کے بعد پی ایس او بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکئے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس او ایسے اقدامات کرے جس سے نہ صرف صحت مند معاشرہ کو فروغ ملے بلکہ ماحول بھی صاف ستھرا بنے۔ صدر مملکت نے پی ایس او کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنی مصنوعات کی کوالٹی اور سروس کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.