مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کا دوہرا معیار اور فساد کا ایجنڈہ قوم پر واضح ہو چکا،30نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال بے وقت کی راگنی ہے

جمعرات 27 نومبر 2014 17:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کا دوہرا معیار اور فساد کا ایجنڈہ قوم پر واضح ہو چکا،30نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال بے وقت کی راگنی ہے، عمران خان نے اعتراف کر لیا کہ وہ چار ماہ سے بغیر ثبوتوں کے دھاندلی کا جھوٹاواویلا مچا رہے تھے،شریف برادران کو بیرون ملک علاج کے طعنے دینے والے خود امریکہ میں علاج کرانے جارہے ہیں نئے پاکستان اور انقلاب کی باتیں کرنے والوں کی مثال ’بہت سنتے تھے شور پہلو میں دل کا جوچیرہ ایک قطرہ خون نہ نکلا‘ جیسی ہے، نواز شریف نے سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کر کے قوم کے جذبات کی صحیح ترجمانی کی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کنٹینر والے لیڈر اپنی ہر بات کو حرف آخر سمجھتے ہیں لیکن انکے خدائی دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اورحکومت30 نومبر کے بعد بھی ترقی و خوشحالی کاسفر جاری رکھے گی،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اسے میاں نواز شریف کی صورت میں کردار کا سچا اور کھرالیڈرمیسر ہے جو اپنے دل میں عوام کا درد رکھتا ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے مستقل مزاجی کے ساتھ کام کر رہا ہے ،دھرنے والے نام نہاد لیڈر اقتدار کی اندھی ہوس میں مبتلا ہیں اور نوجوانوں کو آزادی کے نام پر اخلاقی تباہی بے راہ روی کی جانب لے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے سارک کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کر کے عوام کے جذبات کی درست ترجمانی کی ہے کیو نکہ پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کا جواب بھارتی وزیر اعظم نریند رمودی نے سرحدوں پر گولہ باری کر کے نہتے پاکستانیوں کی شہادت کی صورت میں دیا تھا۔

(جاری ہے)