انیسویں سارک کانفرنس پاکستان میں ہو گی، اختتامی تقریب میں نواز شریف اور نریندر مودی کا مصافحہ، خوشگوار موڈ میں جملوں کا تبادلہ

جمعرات 27 نومبر 2014 16:46

انیسویں سارک کانفرنس پاکستان میں ہو گی، اختتامی تقریب میں نواز شریف ..

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر 2014ء) نیپال میں جاری 18 ویں سارک کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے اور نیپال کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اگلی سارک سربراہ کانفرنس 2015ءمیں پاکستان میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق سارک کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شاندار میزبانی پر نیپال حکومت کے شکرگزار ہیں، سارک کانفرنس ترقی اور خوشحالی کیلئے منصفانہ شراکت داری کے عزم کا اعادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 19 ویں سارک کانفرنس پاکستان میں ہونا ایک اعزاز ہے، اس سربراہ کانفرنس میںسربراہوں کے منتظر رہیں گے۔ اختتامی تقریب کے بعد تمام رہنماﺅں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور فوٹو سیشن بھی ہوا۔ اس دوران وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مصافحہ بھی کیا اور خوشگوار موڈ میں غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور دیگر ممالک کے رہنماﺅں سے بھی مصافحہ کیا اور اس دوران تمام سربراہان انتہائی خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :