آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کے کیریئر پر ایک نظر

جمعرات 27 نومبر 2014 16:26

آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کے کیریئر پر ایک نظر

سڈنی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز اپنی سالگرہ سے تین دن پہلے پچیس سال کی عمر میں چل بسے۔فلپ ہیوز تیس نومبرانیس سو اٹھاسی کو آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلزمیں پیداہوئے۔ اکیس سال کی عمر میں پیشہ ورانہ کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پہلا ٹیسٹ فروری دوہزارنومیں کھیلا۔۔ پانچ سال پرمحیط اپنے بین الاقوامی کیریئرمیں ہیوز نے آسٹریلیا کی چھبیس ٹیسٹ میچز، پچیس ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ میچزمیں آسٹریلوی اوپنر نے بتیس اعشاریہ چھ پانچ کی اوسط سے پندرہ سوپینتیس رنزاسکورکئے۔ جس میں ایک سو ساٹھ انکا سب سے زیادہ اسکور رہا۔ کھیل کی اس طرز میں انہوں نے تین سنچریز، سات ففٹیزکے علاوہ پندرہ کیچز بھی پکڑے۔پچیس ایک روزہ میچزمیں ہیوز نے پینتیس اعشاریہ نوایک کی ایوریج سیآٹھ سو چھبیس رنز جوڑے جس میں دو سنچریز اورچار نصف سنچریز شامل تھیں۔کیریئر کے واحد بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کیخلاف وہ صرف چہھ رنز بناسکے۔

متعلقہ عنوان :