فتیانہ گروپ کی جڑیں اب کمالیہ سے نکل کر ماموں کانجن اور تاندلیانوالہ تک پھیل چکی ہیں،احسن ریاض فتیانہ

جمعرات 27 نومبر 2014 16:25

کمالیہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) آزاد ایم پی اے حلقہ پی پی 58 احسن ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ فتیانہ گروپ کی جڑیں اب کمالیہ سے نکل کر ماموں کانجن اور تاندلیانوالہ تک پھیل چکی ہیں، ہڑپہ علاقہ کے لوگ بھی یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ فتیانہ گروپ وہاں سے بھی الیکشن لڑے۔ اس تمام کامیابی کا سہرا ہمارے گروپ کے ورکرز اور کارکنان کو جاتا ہے۔

جن کی انتھک محنتوں سے آج ریاض فتیانہ گروپ کو کسی بھی پارٹی کے ٹکٹ کی ضرورت نہ ہے۔ بلکہ پارٹیوں کے قائدین ٹکٹ دینے کیلئے ہمارے پیچھے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز محلہ چاہ کھجی والا میں سابق سٹی صدر فتیانہ یوتھ ونگ محمد عرفان چوہدری کی رہائش گاہ پر کارکنان و عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج بھی عوام کے درمیان ہیں، جبکہ بعض منتخب نمائندگان عوام کے سامنے آنے سے کتراتے ہیں۔

عوام بخوبی جانتے ہیں کہ حقیقی معنوں میں کون ان کی خدمت کرر ہا ہے۔ آنے والا دور ریاض فتیانہ گروپ کا ہی ہے۔ آپ لوگ گلی گلی محلے محلے پھیل جائیں اور لوگوں کو ریاض فتیانہ گروپ میں شامل کروائیں تاکہ ہم بھاری اکثریت سے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر سابق سٹی صدر فتیانہ یوتھ ونگ محمد عرفان چوہدری نصیر احمد بلو رحمانی ، وحید معاویہ وہ دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔