تحریک منہاج القرآن کمالیہ اور پاکستان عوامی تحریک کمالیہ کا اجلاس، ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

جمعرات 27 نومبر 2014 16:25

کمالیہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) تحریک منہاج القرآن کمالیہ اور پاکستان عوامی تحریک کمالیہ کا اجلاس، ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے عہدیداران کا ایک اجلاس تحصیل سیکرٹریٹ کمالیہ میں زیر صدار ت ڈاکٹر محمد فاروق منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان عوامی تحریک کمالیہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر دیگر امور کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ جبکہ تمام کارکنان کو ہدایات کی گئیں کہ وہ اپنے گھروں میں خصوصی محافل کا انعقاد کریں اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صحت یابی کے خصوصی دعاکا اہتمام کیا جائے۔