قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا ضلع نوشہرہ میں کھیلوں کا میدان نہ ہونے پرشدید برہمی کا اظہار

جمعرات 27 نومبر 2014 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ضلع نوشہرہ میں کھیلوں کا میدان نہ ہونے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ (پی سی بی )،خیبر پختونخواہ حکومت سے ملنے والے فنڈز کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں پانچ عالمی معیار کے کرکٹ گراؤنڈ بنائے جائیں گے ۔

کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں عبد الرحیم خان مندوخیل کی صدارت میں ہواجس میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ کے علاوہ اراکین کمیٹی اورپاکستان سپورٹس بورڈ پی سی بی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈکے حوالے سے اجلاس پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے گزشتہ سال ہاکی ایسوسی ایشن کو 55 سے زائد رقم دی گئی اور کھیل کو فروغ دینے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں پانچ عالمی معیار کے کرکٹ گراؤنڈ بنائے جارہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ترامیم پاکستان سپورٹس بورڈ نے کردی ہے جس پر کمیٹی چیئرمین رانا محمد حیات خان نے اگلے اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

متعلقہ عنوان :