Live Updates

عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں ان پر بھی پتھرپڑ سکتے ہیں ، پرویزرشید

جمعرات 27 نومبر 2014 16:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عام آدمی کی دعویدار پارٹی ہے لیکن سب سے بڑا گدی نشین جاگیردار ،صنعت کار اور کارپوریٹ کلچر کے حامی اس پارٹی میں شامل ہیں۔عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں۔ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ پتھر ان پر بھی پڑ سکتے ہیں۔عمران خان کا الیکشن ٹریبونل میں جانا مثبت عمل ہے ۔

امید ہے کہ وہ یوٹرن نہیں لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی پارٹی کے بہت بڑی دعویدار ہے ۔جس میں سب سے بڑا پیر ،گدی نشین،جاگیردار ،صنعت کار اور کارپوریٹ کلچر کے حامی عمران خان کی پارٹی میں ہیں اور ہر وقت ا ن کے ارد گرد کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عدالت اور الیکشن ٹریبونل میں جانا مثبت عمل ہے۔

اگر وہ عدالت میں ثبوت پیش کریں گے تو ہم بھی ثبوت لیکر آئیں گے اور امید کرتے ہیں کہ عمران خان یوٹرن نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زبیر عمر ایک شریف نفس انسان ہے ۔عمران خان کی جانب سے ان پر الزامات لگانا غلط بات ہے ۔مسلم لیگ (ن) ایک ایک متوسط کی پارٹی کی ہے جس میں ہمیشہ عام آدمی کو سیاست کرنے کا موقع دیا ہے ۔عمران خان شریف لوگوں پر الزامات لگاتے ہیں جب ان پر تنقید کی جاتی ہے تو وہ طیش میں آجاتے ہیں الزامات کا جواب دینے کی بجائے غیر مہذب القابات دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جمعہ کو اگر ثبوتوں کے ساتھ آئیں گے تو ہم بھی ثبوت لیکر آئیں گے اور امید کرتے ہیں کہ عمران خان اپنے کی گئی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی عہدیدار اگر سفر کرتا ہے تو اپنے اخراجات خود دیتا ہے ۔عمران خان کے اخراجات لوگوں کے فنڈز سے کئے جاتے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :