Live Updates

14اگست کو تھرڈ ایمپائر نے انگلی کھڑی نہیں کی تھی، 30 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے سے حکومت کو کچھ نہیں ہوگا‘ تیس نومبر پہلے کی طرح گزر جائے گی‘ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 27 نومبر 2014 16:13

14اگست کو تھرڈ ایمپائر نے انگلی کھڑی نہیں کی تھی، 30 نومبر کو تحریک انصاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 14اگست کو تھرڈ ایمپائر نے انگلی کھڑی نہیں کی تھی، 30 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے سے حکومت کو کچھ بھی نہیں ہوگا‘ تیس نومبر پہلے کی طرح گزر جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیس نومبر کو جلاؤ گھیراؤ کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید خود بلی سے ڈر جاتے ہیں وہ کیا بدمعاشی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے حکومت کو کچھ بھی نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات