Live Updates

عمران خان کنٹینر کے ذریعے وزیر اعظم ہاؤس میں چلے جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، 100دنوں سے زائددھرنے سے ملک کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ، کئی سربراہان مملک کے دورے منسوخ ہوئے ، دھرنوں کے ذریعے حکومت ختم نہیں ہو گی، تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہے، دھاندلی کے ثبوت ان کے پاس ہیں تو پیش کریں

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 27 نومبر 2014 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کنٹینر کے ذریعے وزیر اعظم ہاؤس میں چلے جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، 100دنوں سے زائددھرنے سے ملک کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ، کئی سربراہان مملک کے دورے منسوخ ہوئے ، دھرنوں کے ذریعے حکومت ختم نہیں ہو گی، تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہے، دھاندلی کے ثبوت ان کے پاس ہیں تو پیش کریں ۔

وہ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ سیاسی جرگے کے ذریعے بھی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی کوششیں بھی ناکام ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کے دھرنے سے افراتفری پیدا ہو گئی، کون گارنٹی دیتا ہے کہ حالات کنٹرول میں رہیں گے، عمران خان تو ہر ذمہ داری حکومت پر ڈال دیتے ہیں اور خود کوئی ذمہ داری نہیں لیتے پھر امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب تو سپریم کورٹ کے خلاف بھی بیانات دینے لگ گئے ہیں اور جو جج ان کے خلاف فیصلے دے ان کے خلا ف ہو جاتے ہیں جو ان کے حق میں دے وہ صحیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں تو وہ قوم کے سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ حرف آخر نہیں ہونا چاہیے، وہ لچک پیدا کریں، سیاستدان میں لچک ہوتی ہے، اس نے بہت سے قومی امور چلانے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پارلیمنٹ ہاؤس، پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا تھا،30 نومبر کو لوگوں کو کنٹرول کرنا حکومت ذمہ داری ہے، عمران خان تو ہر ذمہ داری حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر روز لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں، یہ ان کا رویہ ٹھیک نہیں ہے، انہیں جمہوری رویہ اپنانا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات