اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں واٹر کینن گاڑیوں کے استعمال کی ریہرسل کی گئی

جمعرات 27 نومبر 2014 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں اے ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف 30 نومبر کے جلسے کے پیش نظر 2واٹر کینن گاڑیوں کے استعمال کی ریہرسل کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تقریب کے مہمان خصوصی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ 30 نومبر کو ضرورت پڑنے پر واٹر کینن گاڑیوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے، انہوں نے خوشگوار موڈ میں صحافیوں سے کہا کہ جن لوگوں میں واٹر کینن کا سامنا کرنے کی ہمت ہے وہ کوریج کیلئے 30 نومبر کے جلسے میں پہنچ جائیں، میں تو واٹر کینن کا سامنا نہیں کر سکتا لہٰذا میں وہاں نہیں آؤں گا۔

بعد میں وزیر داخلہ نے سنجیدگی میں کہا کہ 31اگست کو شاہراہ دستور پر پولیس والوں نے صحافیوں کے ساتھ جو سلوک کیا اس پر معذرت خواہ ہوں۔ صحافیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس دفعہ ایسا نہیں ہو گا، اگر وہ چاہیں تو ان کو 30 نومبر کے جلسے کیلئے بلٹ پروف جیکٹس دی جا سکتی ہیں جنہیں پہن کر وہ کوریج کر سکتے ہیں۔