پاسنگ آؤٹ پریڈ،برطانیہ اور امریکہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 65بم ڈسپوزل گاڑیاں اور بموں کو ناکارہ بنانے میں امداد دینے والے 12ربورٹ تحفے میں دئیے

جمعرات 27 نومبر 2014 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں پولیس لائن میں اے ایس پی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے 65بم ڈسپوزل گاڑیاں اور بموں کو ناکارہ بنانے میں امداد دینے والے 12ربورٹ تحفے میں دیئے گئے۔ جمعرات کو ہونے والی پاسنگ آؤٹ تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مہمان خصوصی تھے۔

وزیر داخلہ نے تقریب میں موجود برطانوی اور امریکی سفارتکاروں کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت اور پاک افواج ان دیکھے دشمنوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جو کافی مشکل ہے۔ تقریب میں اپنے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ بار بار یہی فقرہ دہراتے رہے کہ پاکستان کو ان دیکھے دشمنوں کا سامنا ہے جو کافی مشکل کام ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے دیئے گئے 12ربورٹ کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا گیا۔واضح رہے کہ یہ ربورٹ بارودی مواد کے قریب جا کر اس کی تصاویر و دیگر معلومات فراہم کرتا ہے جن میں سے سب سے اہم بات یہ ہے کہ بارودی مواد کا جائزہ لے کر ربورٹ بنا دیتا ہے کہ اس میں کتنے کلو گرام بارودی مواد موجود ہے

متعلقہ عنوان :