Live Updates

وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے دھرنے کو 40 آدمیوں کی دھرنی قرار دیدیا

جمعرات 27 نومبر 2014 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے پریڈ ایونیو پر دھرنے کو 40 آدمیوں کی دھرنی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پولیس لائن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے دھرنے کو دھرنی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ سے چالیس بندوں کی دھرنی برداشت کر رہے ہیں اگر چاہتے تو دس پولیس والے بھیج کر یہ چھوٹی سی دھرنی کبھی بھی ختم کروائی جا سکتی تھی لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا اور برداشت کا مظاہرہ کیا کیونکہ ہم تماشا نہیں بننا چاہتے تھے، تحریک انصاف تو چالیس بندوں کو بٹھا کر اپنا تماشا خود ہی بنا رہی ہے، ہمیں ایسے کسی کام کی ضرورت نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :