پشتو گلوکار سردارعلی ٹکر ملالہ یوسزئی کو امن نوبل انعام کی تقریب میں خراج تحسین پیش کریں گے

جمعرات 27 نومبر 2014 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) نامور گلوکار راحت فتح علی خان کے بعد پشتو کے مشہور سنگر سردار علی ٹکر بھی نوبل امن انعام کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں گانا گا کر ملک کا نام روشن کریں گے۔ سردارعلی ٹکر نوبل امن انعام کی افتتاحی تقریب میں ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ’تا بی بی شیرین اے‘ گانا گائیں گے۔

سردار علی ٹکر نے یہ گانا ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں گولی لگنے کے بعد ان کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گایا تھا۔ سردار علی ٹکر نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت خوشی اور بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ایک پاکستانی پشتو گلوکارنوبل امن انعام کی تقریب میں پرفارم کرے گا، میں نوبل امن انعام کی تقریب میں تمام پاکستانی لڑکیوں کے لئے گانا گاوٴں گا اورتعلیم کے پیغام کو فروغ دوں گا، اس کے لئے کوئی بھی زبان ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سردار علی ٹکر نے پہلے ’ تا بی بی شیرین اے‘ سب سے پہلے ریڈیو پر ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے منعقد ایک پروگرام میں گایا اور پھر یہ گانا اس قدر مقبول ہوا کہ اسے پوری دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال کیا جانے لگا۔

متعلقہ عنوان :