قومی عوامی تحریک کا سندھ میں کرپشن اور تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف 4روزہ محبت سندھ بیدار ریلی کا آغاز

جمعرات 27 نومبر 2014 16:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ انتظامی لحاظ سے صوبے کا مطالبہ کرنے سے الطاف حسین ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ،سیاسی قوتوں کو سمجھنا ہوگا کہ سندھ جنوبی اشیا کی شہ رگ ہے،کراچی کو الگ کر کے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے،تھر میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں کسی کو پرواہ نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی عوامی تحریک نے سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف 4روزہ محبت سندھ بیدار ریلی کا اغاز کردیا ۔قومی عوامی تحریک کی جانب سے جمعرات کوحیدر آباد کے علاقے نسیم نگر قاسم آباد سے محبت سندھ بیدار ریلی کا آغاز کر دیا گیا۔ریلی کی قیادت پارٹی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہسندھ جنوبی ایشا کی شہ رگ ہے ،کراچی کو الگ کر کے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے، محبت سندھ بیدار ریلی ، سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف ہے ، انتظامی لحاظ سے صوبے کا مطالبہ کرنے سے الطاف حسین ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ،سیاسی قوتوں کو سمجھنا ہوگا کہ سندھ جنوبی اشیا کی شہ رگ ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ کے حکمران وڈیرے اورجاگیردار وں نے تعلیم اورصحت کو ختم کردیا ہے۔تھر میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں کسی کو پرواہ نہیں ،سندھ میں نوجوانوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بسنے تمام افراد ہمارے بھائی ہیں ،اندرون سندھ اردو بولنے والوں کے پاس محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔واضح رہے کہ 4روزہ ریلی سندھ کے مختلف شہروں سے گزرتی ہوئی نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں 30نومبر کو اختتام پزیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :