سارک کانفرنس کے موقع پر نوازشریف اور نریندی مودی کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ،دونوں رہنماوٴں نے آپس میں مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ہمالیہ کو دیکھنے کیلئے مشہور تاریخی مقام کا دورہ کیا ، پانچ گھنٹے تک موجودرہے،بھارتی میڈیا کادعوی

جمعرات 27 نومبر 2014 16:07

نئی دہلی/ کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سار ک سربرائی کانفرنس کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آپس میں مصافحہ کیا اورغیر رسمی ملاقات کرکے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ 18 ویں سارک کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے ۔

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ہونے والی انتہائی مختصرملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ہمالیہ کو دیکھنے کیلئے مشہور تاریخی مقام کا دورہ کیا جہاں وہ پانچ گھنٹے تک موجودرہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آٹھ جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے رہنماؤں نے بدھ کو خطے میں وسائل کے عظیم تر انضمام کے عمل کی جانب سست رفتار پیشرفت پر مایوسی کا اظہار کیا، جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے اسے سیاسی عزم کی ناکامی قرار دیا تھا۔

اور یہ کہا جا رہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کی رقابت جنوبی ایشیائی رہنماؤں کی جانب سے سارک کانفرنس کے دوران کچھ معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت رہنماؤں کے درمیان 'واضح سرد مہری' نظر آتی ہے جنھوں نے بدھ کو ایک دوسرے سے مصافحہ تک نہیں کیا، جبکہ وہ چار گھنٹے تک ایک دوسرے کے قریب ہی بیٹھے رہے۔سارک رہنماؤں کو توقع تھی کہ شاہراؤں، ریل اور بجلی کی لائنوں کے ذریعے ایک دوسرے کو منسلک کرنے کے معاہدوں کو حتمی شکل دی جاسکے گی جس کے بارے میں کچھ حکام کا کہنا تھا کہ یہ تجویز پاکستان نے پیش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :