پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ نہیں کیا،ایران

جمعرات 27 نومبر 2014 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ نہیں کیا، اسلام معاہدے کی تجدید کر لے تو چار سال میں منصوبہ مکمل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے وزیر پیٹرولیم کے مطابق تہران کی جانب سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے، پاکستان کی جانب سے جیسے ہی پائپ لائن کی تعمیر ہوگی، ایران گیس کی برآمد شروع کر دے گا، انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت نے گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ نہیں کیا، بلکہ پاکستان کی جانب سے منسوبے تعطل کا شکار ہے، ان کا کہنا تھا کہ پائپ لائن کا کام مکمل ہونے کے بعد پاکستان کو ابتدائی طور پر یومیہ بیس میلن کیوبک میٹرگیس فراہم ی جائے گی، منصوبے میں مزید تاخیر کی صورت میں پاکستان ایران کو آئندہ سال سے یومیہ تیس لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ابھی بھی معاہدے کی تجدید کر لے تو چار سال میں منصوبہ مکمل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :