Live Updates

پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل پنجاب کے5بڑے شہروں میں دفعہ144نافذ کیے جانے کا امکان

جمعرات 27 نومبر 2014 15:51

پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل پنجاب کے5بڑے شہروں میں دفعہ144نافذ کیے جانے کا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے سے قبل پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں دفعہ 144نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ جیلوں کی انتظامیہ کومزید قیدیوں کے لئے گنجائش رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 30نومبرکو پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں دفعہ 144نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔

جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے پیش نظر جیلوں کی انتظامیہ کو بیرکس میں مزید جگہ بنانے اورالرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ جیلوں میں خصوصی طور پرصفائی کے بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات