دھرنوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہو رہی ہے ‘ ملک کی سلامتی‘ بقاء اور معاشی حالات کومدنظر رکھنا چاہیے ‘ آفتاب شیر پاؤ

جمعرات 27 نومبر 2014 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہو رہی ہے ‘ ملک کی سلامتی‘ بقاء اور معاشی حالات کومدنظر رکھنا چاہئے ۔ جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ‘ ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک سال بعد دھاندلی کا کیسے خیال آیا‘ عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت نہیں اگر ہیں تو ان کو بھی سامنے لانا چاہیے۔ ہم بھی اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئے روز سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز پر تنقید کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس‘ پی ٹی وی پر حملہ ہوا جبکہ وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو لوگوں کو یہاں لایا گیا تو ذمہ داری کس کی ہوگی۔ عمران خان ہر بات حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ سیاسی جرگہ کی سربراہی ان کے اتحادی نے کی اب انہوں نے بھی اپنی کوششیں ختم کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :