ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘ 30نومبر کے حوالے سے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ‘وزیر دفاع

جمعرات 27 نومبر 2014 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ‘ 30نومبر کے حوالے سے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ‘ راستے کھلے ہیں جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کے حوالے سے حکومت پر کوئی پریشر نہیں‘ راستے کھلے ہیں اور کہیں رکاوٹ نہیں ہے‘ حکومت نے پہلے بھی سیاسی سمجھ اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ اور اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ملک میں معاشی ترقی لانا ہے۔ دھرنا بھی چلتا رہے اور ملکی ترقی کا سفر بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چودہ اگست کی تاریخ بھی گزر گئی‘ کچھ نہیں ہوا اب بھی کچھ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :