تین سال کے دوران 10 ہزار 486 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا،11 ہزار 511 غیر ملکی بدر کئے گئے، وزارت داخلہ کی قومی اسمبلی کو آگاہی

جمعرات 27 نومبر 2014 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ ساڑھے تین سال کے دوران دس ہزار 486 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسی عرصے کے دوران 11 ہزار 511 غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا گیا، گرفتار شدگان میں امریکی برطانوی، روسی، جرمن، چینی، بھارتی آسٹریلین سمیت دیگر ممالک کے باشندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران پروین مسعود بھٹی کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ یکم جنوری 2008ء تا 30جون 2012ء کے عرصے کے دوران 10486 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں امریکہ کے 14، برطانیہ 6، چینی 6، ایران 84، روس22، جرمنی 2، بنگلہ دیش 407، نائیجیریا170، افغانستان 19379 اور بھارت کے 148 باشندے شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 11511 غیر ملکی ملک بدر کئے گئے جن میں بھارت کے 1411 بنگلہ دیش 148، روس 8، انیران 16، افغانستان 9349، چین 2، ہالینڈ2، کینیڈا، جرمنی ، امریکہ ، برطانیہ اور سنگاپور کا ایک ایک باشندہ شامل ہے۔