پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء، مشینیں نصب ہونے کے باوجود تعطل کا شکار
جمعرات 27 نومبر 2014 15:43
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء، مشینیں نصب ہونے کے باوجود تعطل کا شکارہونے سے مانچسٹر اور گردونواح میں رہنے والے پاکستانی شہریوں بالخصوص بزرگوں، عورتوں، بچوں اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء 10 سال گزرنے کے باوجود شروع نہ ہوسکا جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریجنل پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر نوید ترین کی سربراہی میں پانچ ماہ قبل مانچسٹر آئی جس پر انہیں قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور نے فوری طور پر انہیں پاسپورٹ کی پرنٹنگ کیلئے قونصلر ہال میں ایک کمرہ فراہم کردیا، کمیونٹی ویلفیئر قونصلر قاضی ساجد نے اس ٹیم کی خصوصی معاونت کرتے ہوئے انہیں ٹیلی فون لائنز، انٹرنیٹ کمپیوٹر، سکینرز اور دیگر ضروری مشینری فراہم کی اور اس ٹیم نے باقاعدہ طور پر اپنے سسٹم کو چیک کرنے کیلئے ایک ٹیسٹ بھی کیا جو کامیاب رہا.
پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سے پاسپورٹ کے اجراء کیلئے سٹاف جلد از جلد مانچسٹر بھیج دیا جائیگا تاکہ مانچسٹر میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء جلد سے جلد شروع کیا جاسکے، نوید ترین کا دورہ مانچسٹر چونکہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تھا جس میں سپریم کورٹ نے دیگر کئی ملکوں کی طرح خاص طور پر مانچسٹر سے مشین ریڈ ایبل پاسٹورٹ کے جلد از جلد اجراء کا حکم دیا تھا اس لئے انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے رپورٹ وہاں جمع کرائی لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے ، اس وقت پورے برطانیہ میں صرف مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ لندن اور بریڈ فورڈ سے جاری ہوتا ہے، ہر روز پورے برطانیہ سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے سینکڑوں درخواست گزار ان شہروں میں گھنٹوں سفر کر کے یہاں پہنچتے ہیں اور صبح سات بجے ہی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست گزاروں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں اور بریڈ فورڈ میں تعینات قونصلیٹ اہلکاروں کا ناروا سلوک پاکستانی شہریوں بالخصوص ، بوڑھے، عورتیں ، بچوں اور طالب علموں کیلئے مزید مشکلات پیدا کرتا ہے اور انہیں زیادہ تر نامراد ہی واپس لوٹنا پڑتا ہے، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراء میں تعطل اور ارب اختیار کی بے حسی کی وجہ سے برطانیہ میں پاکستانی شہری سخت انتشار کا شکار ہیں، انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ذرائع کے مطابق جلد مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی کمیونٹی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی باقاعدہ درخواست دائر کر نے کیلئے مشاورت شروع کر دی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.