تفتان سے کوئٹہ جانے والے ٹرانسپورٹرز چیک پوسٹوں پر بلا جواز تنگ کر نے کیخلاف سراپا احتجاج

جمعرات 27 نومبر 2014 15:06

چاغی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) تفتان سے کوئٹہ جانے والے ٹرانسپورٹرز چیک پوسٹوں پر بلا جواز تنگ کر نے کہ خلاف سرآپا احتجاج تیسرے روز بھی کوئٹہ سے تفتان تمام ٹرانسپورٹ بند مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا تمام گاڑیاں سر حدی شہر تفتان میں کھڑی ہیں تفصیلات کے مطابق مشترکہ بس فیڈریشن بلوچستان کے کال پر کوئٹہ سے تفتان جانے والے تمام مسافر بسیں سر حدی شہر تفتان میں احتجاجا ہڑتال کی ہے جسکی وجہ سے تفتان سے کوئٹہ جانے والے تمام مسافروں اور زائرین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے بروز جمعرات مشترکہ بس فیڈریشن کی کال پر تفتان بازار میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی مشترکہ بس فیڈریشن بلوچستان کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے لیکر تفتان تک تمام چیک پوسٹوں میں فورسز بلا وجہ مسافر بسوں کو روک کر تلاشی اور ناجائز تنگ کرتے ہیں انکا کہنا تھاکہ ہمارے تمام مسافر مقامی ہوتے ہیں کھبی کھبار چند ایک مسافر زائرین ہوتے ہے تو اسی کو چیک پوسٹ والے ایشو بنا کر بس کو واپس کوئٹہ روانہ کرتے ہیں جو ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ہڑتال تین دن سے جاری ہے جب تک ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے ہمارا یہ احتجاج جاری رئیگا مشترکہ بس فیڈریش کی ہڑتال سے پاک ایران سر حدی شہر تفتان میں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے کوئٹہ سے تفتان اور تفتان سے کوئٹہ اندرون ملک جانے والے تمام مسافر تفتان میں انتظار میں بیٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)